18 فروری 2016 - 05:27
جیسا کروگے ویسا بھرو گے: انقرہ بم دھماکوں کے بارے میں ترک صدر کا بیان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ بم دھماکے کے ذمہ داروں کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بدھ کی رات اس بات پر زور دیا کہ ترکی کی حکومت انقرہ کار بم دھماکے کا دندان شکن جواب دے گی۔ انھوں نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ سب یہ بات جان لیں کہ ترکی ہر جگہ اور ہر وقت جائز دفاع کرنے کے لیے اپنے حق کو استعمال کرنے میں جھجھک سے کام نہیں لے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کی رات ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں کم سے کم 28 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169